ابو ملک نے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پر الزام لگادیا

ممبئی(شوبز نیوز)معروف موسیقار ابو ملک نے بالی ووڈ کے مشہور جوڑی اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پر الزام لگادیا۔ایک انٹرویو میں انو ملک کے بھائی اور موسیقار ابو ملک نے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ سے متعلق چند باتیں کہہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ہر قیمت پر ترقی کے خواہشمند تھے، انہوں نے اس کیلئے پرانے تعلقات تک کو ترجیح نہیں دی۔ بھارتی موسیقار نے کہا کہ جوڑی نے اپنے کیریئر میں ترقی کے لیے ان لوگوں کو بھی اہمیت نہیں دی، جنہوں نے ابتدا میں ان سے تعاون کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اکشے کمار کا طرز عمل ہے کہ وہ سیدھی مدد لیتے ہیں، وہ صرف فائدہ مند تعلق کو ہی آگے بڑھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ابو ملک نے کہا کہ میں نے 2017 میں اپنی کتاب پر ٹوئنکل کھنہ سے ویڈیو تبصرہ مانگا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں