کراچی (شوبز نیوز)بھارتی فلم سازوں نے فواد خان اور وانی کپور کی رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلال کا ٹریلر دوبارہ جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ12ستمبر کو ریلیز کرنیکا اعلان کردیا ۔ ابیر گلال کو رواں برس 12مئی کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اپریل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ اور کشیدگی کی وجہ سے فلم کی نمائش موخر کی گئی تھی۔




