اب کم عمر ڈرائیورز کے والدین کیخلاف FIRکٹے گی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ کے احکامات پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کے سخت احکامات دے دیے۔،مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں ۔ رواں ماہ صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔لاہور ٹریفک پولیس نے 19 ہزار 600سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی۔ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون میں 2900سے زائد موٹرسائیکلوں ،گاڑیاں کو بند کر دیا گیا۔کم عمر ڈرائیورز کو 2ہزارچالان ،موٹر سائیکل بند جبکہ والدین نے بیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کیا۔ترجمان کے مطابق حکومتی احکامات پرکم عمر ڈرائیورز کے والدین کیخلاف اب ایف ائی آرکا اندراج بھی ہوگا۔بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے ،اپنے بچوں کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔نوجوان نسل ہمارا مستقبل ،ان کو محفوظ رکھنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں