اجتماعی فیصلوں کی مکمل پابندی ہی ترقی استحکام اور کامیابی کی ضمانت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلِحد یث تحصیل جڑانوالہ اور حلقہ جاتی ذمہ داران کا اہم تنظیمی اجلاس مرکز القدوس اہلِ حدیث رجسٹرڈ غلہ منڈی جڑانوالہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت حاجی حبیب اللہ عطار امیر مرکزی جمعیت اہلِحدیث تحصیل جڑانوالہ نے کی اور نظا مت ملک عبدالحفیظ ناظم مرکزی جمعیت اہلِحدیث تحصیل جڑانوالہ نے کرتے ہوئے کہا کہ جما عت کی اصل طاقت اس کا اتحاد،اخلاص، نظم، باہمی اعتماد اور دستورِ جماعت کی مکمل پاسداری میں مضمر ہے۔انہوں نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں دعوت و اصلاح، تنظیمی استحکام اور جماعتی وحدت کے فروغ کیلئے وقف کریں۔اجلاس میں تحصیل بھر کے حلقہ جاتی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ نظم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور جماعت کو درپیش تنظیمی، دعوتی، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ شرکا نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت کے دستور، نظم اور اجتماعی فیصلوں کی مکمل پابندی ہی ترقی، استحکام اور کامیابی کی ضمانت ہے۔اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض عناصر جماعت کے اندر گروہ بندی، انتشار اور شرپسندی کو فروغ دے کر جماعتی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام شرکا نے متفقہ طور پر ہر قسم کی گروپ بندی، نظم شکنی اور انتشار انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جماعت کا ہر فرد دستورِ جماعت کا پابند ہے اجلاس میں آئندہ منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس عظیم الشان دینی اجتماع کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حلقہ جاتی ذمہ داران کو خصوصی تاکید کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں، کارکنان کو متحرک کریں اور کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر میاں وقاص خالد،قاری عبدالواحد سعید،مولانا عبیداللہ یزدانی،مولانا عبدالرحمن امین،ملک عبدالوحید طارق، حافظ سجاد مدنی صاحب،مولانا قاری یعقوب ربانی،مولانا اشرف جاوید صاحب،مولانا ابوہریرہ رحیمی، چوہدری عتیق الرحمن عطار،قاری محمد خلیل احمد،حکیم عرفان اللہ طاہر،ریاض محمد، قاری عطا اللہ سلفی، قاری عامر ضیا،عبدالروف جٹ،قاری محمد اشفاق شاکر،ماسٹر محمد جمیل،قاری عطاالرحمن مدنی میاں ذوالقرنین، قاری محمد عارف ربانی، ملک سلیم عابد،محمد نوید شاکر،ماسٹر نور محمد ودیگر ذمہ داران اور کارکنانِ جماعت نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں