ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نائیسا دیوگن کی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہوئے فون پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں نائیسا کو گاڑی کے اندر فون پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں ان کی آنکھیں سرخ نظر آ رہی ہیں اور وہ بظاہر جذباتی حالت میں ہیں، جس سے کئی صارفین نے قیاس آرائی کی کہ وہ شاید رو رہی ہیں، تاہم اس جذباتی لمحے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔خیال رہے کہ نائیسا کی والدہ اداکارہ کاجول نے اپنی بیٹی کے اداکاری میں قدم رکھنے سے متعلق واضح کیا ہے کہ بیٹی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ کاجول نے حال ہی میں کہا کہ میں نہیں سوچتی کہ نائیسا اداکاری میں آئیں گی۔




