احمد دانیال والد کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال کا کہنا ہے کہ 2021ء میں لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلا تو امید تھی پاکستان کے لیے بھی کھیلوں گا۔میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ سب سے پہلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ میں ڈیبیو کر رہا ہوں، ڈیبیو کا سن کر اپنی والدہ کو فون کیا۔انہوں نے کہا کہ والدہ میرے لیے بڑی دعائیں کرتی رہی ہیں، گھر والے بہت خوش ہیں، میں بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہوں، اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، 2022ء میں شولڈر انجری ہوئی تھی، جسے ٹھیک ہونے میں کئی مہینے لگے۔والد کا ذکر کرتے احمد دانیال آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ والد نے کبھی کرکٹ کھیلنے سے نہیں روکا، انہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں