اداروں میں رابطوں کا فقدان،تعمیر کے بعد سڑکوں کی دوبارہ کھدائی

ساہیوال( بیورو چیف)ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کے بجائے سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت، ناقص نگرانی اور باہمی رابطے کے فقدان نے شہر کو تعمیر کے بجائے تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ ہونے کے باوجود سڑکیں بار بار ٹوٹ رہی ہیں، سیوریج لائنیں دوبارہ کھودی جو جا رہی ہیں اور صاف پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق ترقیاتی کاموں میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مختلف محکمے ایک دوسرے سے مکمل طور پر بے خبر ہوں۔ ایک طرف نئی سڑک تعمیر کی جاتی ہے تو چند دن بعد اسی سڑک کو سیوریج لائن بچھانے کے لیے اکھاڑ دیا جاتا ہے۔ پھر پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی متاثر ہو جاتی ہے۔ بعد ازاں انہی مقامات پر دوبارہ کھدائی اور مرمت کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تمام متعلقہ ادارے مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرتے تو پہلے سیوریج لائنیں مکمل ہوتیں، پھر پانی کی سپلائی کے کی سپلائی نظام کو بہتر بنایا جاتا اور آخر میں سڑکوں کی تعمیر کی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں