اداروں کی مانیٹرنگ کا نیا سسٹم متعارف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کیلئے نیا کارکردگی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی انسپکشن ٹیمیں مزکورہ کے پی آئی پر مانیٹرنگ کریں گی۔ عوامی مسائل کی نگرانی کے لیے 22 شعبوں پر مبنی کے پی آئیز نافذکی گئیں’روٹی ، اشیائے ضروریہ، سڑکیں، ہسپتال اور سکول مانیٹر ہوں گے۔ ہر ضلع میں آن گرائونڈ ٹیموں کے ذریعے کارکردگی چیک کی جائے گی۔ سپیشل برانچ، میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں۔ پی ایس سی اے کیمروں کی لائیو فیڈ سے صوبہ بھر کی نگرانی ہوگی۔ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانیکا مقصد فوری اصلاح اور جوابدہی ہوگی ،نیا مانیٹرنگ سسٹم عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں