اداکارہ سحر خان کی پوسٹ نے شادی کرنے کی قیاس آرائیوں کو جنم دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں فون کی اسٹوریج فل ہونے پر پریشان ہوں اور جدوجہد کررہی ہوں کہ کونسی تصاویر اور ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنی ہیں۔اداکارہ کا پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ مداحوں نے انہیں مشورے دینے شروع کردیے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اپنا موبائل فون تبدیل کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں