اداکارہ شائستہ لودھی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی (شوبز نیوز)معروف مارننگ شو کی ہوسٹ، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن اس بار وجہ ان میں ایک ممکنہ جسمانی تبدیلی ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ معمول سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ شائستہ لودھی کی ناک میں واضح فرق ہے۔ ان کی ستواں ناک کو پلاسٹک سرجری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کے بعد اب بہت زیادہ اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ کسی نے لکھا کہ شاید یہ بھی بوٹوکس کا کمال ہو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے جیسی ہی اچھی لگتی تھیں، تبدیلی کی ضرورت نہیں تھی۔کچھ صارفین نے ناک کی اس تبدیلی کا مذاق بھی اڑایا اور کمنٹ میں لکھا کہ پہلے زیادہ اچھی لگتی تھیں لیکن اب ناک دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں