ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )انجمن تاجران چنیوٹ بازار سر کلر روڈ کے صدر حاجی عمران نے کہا کہ پاکستان جیسے غریب ملک میں ادویات پہلے ہی بہت مہنگی ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں اور رورل ڈسپنسریوں پر ادویات دستیاب نہ ہیں ‘ رمضان شریف کی آمد سے پہلے ہر چیز کے ریٹ آوٹ آف کنٹرول ہو گئے کہی پر ادویات غائب اور مہنگی ہیںکہی پر آٹا ،چینی،ایل پی جی گیس سمیت کئی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں غریب عوام بری طرح پس چکی ہے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نااہلی سے کئی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز بے جااضافہ تشویش ناک ہے ، انہو ںنے کہا کہ خدا کے لئے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر بھی غور کریں کہیں ادویات نہیں مل رہی تو کئی سرکاری ہسپتالوںمیں میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔ہر ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے شوگر کے غریب مریضوں کے لئے ادویات اور انسولین کی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے حاجی عمران و دیگر عہدیداران سمیت عوام پاکستان نے مطالبہ کہ بلیک مافیا نے مریضوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ۔لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں