پشاور(بیوروچیف) نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسی کے مقام پر دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔میاں عیسی اور جلبئی کے دوگرپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ ہوئی اکوڑہ خٹک اور چھوٹالاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے میاں عیسی میں فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کیا جس پر گائوں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




