ارشد ندیم کاایک اور اعزاز

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی کر کے گولڈ میڈل جیتا۔بھارت کے سچن یادیو 85.16کی تھرو کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔جیت کے بعد ارشد ندیم نے سجدہ شکر ادا کیا۔پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39میٹر کی تھرو کی۔ اس سے قبل ارشد ندیم کے بھائی نے کہا تھا کہ پورا ملک ارشد کے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد بھائی نے پہلے بھی میڈل جیتا اب بھی جیتے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ارشد بھائی کا پلان تھا کہ اچھا کوچ ملے تو 100میٹر تک پھینکوں۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86اعشاریہ 34میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں