اسلام آباد (سپورٹس نیوز)جیولین تھرور ارشد ندیم کے پاکستان کے لیے اولمپک مقابلوں میں تاریخ رقم کیے ہوئے ایک برس مکمل ہوگیا۔ارشد ندیم نے 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان نے ارشد ندیم کی بدولت 40 برسوں کے بعد اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد ندیم نے پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔




