فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد را ئوعبدالکریم نے اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹس کی تکمیل اور تصدیق میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو زیر التوا رپورٹس ترجیحی بنیادوں پر فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مراسلہ کے مطابق بعض افسران کی جانب سے تدریسی عملے کی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس شروع کرنے اور کانٹر سائن کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، جس کے باعث اساتذہ کے ترقیاتی کیسز کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔سی ای او ایجوکیشن نے فیصل آباد میں تعینات یا ریٹائرڈ تمام متعلقہ رپورٹنگ اور کانٹر سائننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں آنے والے تدریسی عملے کی تمام زیر التوا PERs فوری طور پر شروع اور مکمل کرکے ان کی تصدیق کریں اور بغیر کسی مزید تاخیر کے متعلقہ کوارٹر کو ارسال کریں۔ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا بلاجواز تاخیر کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ دار افسران کو اس کے نتائج کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر را عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ اساتذہ کے ترقیاتی کیسز میں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرکے محکمانہ امور کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔




