لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست

لاہور(بیوروچیف)لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 292 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی۔ اقبال ٹان میں اے کیو آئی 354، چمن پارک اور گلبرگ ٹو میں 314 ریکارڈ کیا گیا۔پیراگون سٹی میں فضائی آلودگی کی شرح 306، ماڈل ٹان میں 280 اور برکی روڈ پر 264 ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بیدیاں روڈ پر اے کیو آئی 259 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 251 ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں