اسلام آباد(بیوروچیف)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بغداد میں جاری او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم)کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔




