اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند،ایران کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی قطری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں