یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بڑا دھچکا لگ گیا۔اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی سیاسی جماعتوں کو ضم کر کے نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026میں ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نئی پارٹی کو ٹوگیدر (Together)کہا جائے گا اور وہ اس کے لیڈر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 30سال کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے، اسرائیل کو اپنا رخ بدلنا ہوگا۔




