اسرائیل کی جنوبی لبنان میں وحشیانہ بمباری ’24افراد شہید

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے24افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضا اور زمین سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، اسرائیل نے لبنان کے9دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کیے، جس کے نتیجے میں24لبنانی شہید ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللہ نے بھی قابض اسرائیلی فوجیوں پر جنوبی لبنان اور اسرائیل میں حملے کیے۔اس کے ساتھ ہی حزب اللہ نے ڈرون حملے سے بچنے کے لیے ٹینک سے چھلانگ لگاتے اور عمارت کے اندر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں