فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے یونین کونسل کے سیکرٹریز کو سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی اور لیٹ اندراج کی مدت بڑھانے کا جامع چارٹ دفاتر میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ درخواست گزاروں کو محکمہ بلدیات کی عوامی سہولت کے لئے بڑے اقدام سے آگاہی ضروری ہے۔انہوں نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اورکہا کہ مقررہ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایت پر زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے مختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت شہریوں کی رجسٹریشن کے لئے قائم ڈیسک پر اب تک کی رجسٹریشن کا ڈیٹا بھی دیکھا اور اسے مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔




