اسلام آباد، پشاورمیں زلزلہ

اسلام آباد /پشاور (بیوروچیف) اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ زلزلے کا مرکز زیرزمین 187 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں