اسلام آباد(بیورو چیف)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے 267 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآ مد کیا جبکہ مختلف سرچ آپریشنز کے دوران2,482 افراد، 919گھروں، 324 دکانوں، 122 ہوٹلوں، 1,355 موٹر سائیکلوں اور547 گاڑیو ں کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 267 ملزمان کو گرفتارکیا، جبکہ ان کے قبضے سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 180 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 87 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے7,072 گرام آئس،4,533 گرام چرس، 3,670 گرام ہیروئن، 33 بوتلیں شراب،،مختلف بور کے47 پستول معہ ایمونیشن اور پانچ خنجر برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید براں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زونل ایس پیز کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں 49گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,482 افراد، 919 گھروں، 324 دکانوں، 122 ہوٹلز، 1,355 موٹر سائیکلوں اور 547 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران مزید جانچ پڑتال کے لئے 95 مشکوک افراد، 128 موٹر سائیکل اور گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔




