فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلمان قرآن کریم سے اپنا مضبوط رشتہ جوڑکر دائمی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ تاریخ انسانیت میں تمام مخلوقات کو سب سے زیادہ تحفظ اسلام نے دیا۔ اسلام نے معاشرتی امن و امان کو بنیادی ضرورت قرار دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری اور سید ابرار الحسن شاہ زیدی و دیگر مقررین نے آستانہ عالیہ اجمیریہ چشتیہ صابریہ پیر جمال الدین چشتی قادری رحمتہ اللہ علیہ ڈرائی پورٹ سٹی میں منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کیسے ہو مر نے کہا کہ اسلام انسانیت کو پرقار اور باہمی محبت سے زندگی گزارنے کے اصول بتاتا ہے۔ قرآن کریم میں حق و باطل میں امتیاز کرنے کے روشن دلائل موجود ہیں۔ انفرادی طور پر ہر مسلمان کو اسلام کے پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ معاشرتی اخوت، رواداری اور صبر و برداشت اسلامی تعلیمات سیکھنے سے ممکن ہے۔ مسلمان کے کردار سے ہر لمحہ اسلامی اقدار و روایات کی جھلک نظر آنی چاہیے۔ زندگی کے ہر معاملے میں اسلام سے رہنمائی لینا ہمارا بنیادی فریضہ ہے۔ اسلامی اصولوں کو اپنا کر ہی ہم ایک پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر نصیر بابر چشتی، خرم شہزاد چشتی، خالد عزیز چشتی، محمد نعیم سلطانی ودیگر عاشقان مصطفی ۖ شریک تھے۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔




