لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور بشری انصاری کی ہمشیرہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکائونٹ ہیک ہوگیا، ہیکر نے میسجز بھی کیے۔بشری انصاری نے اپنی بہن اداکارہ اسما عباس کے نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسما کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔برائے مہربانی اس قسم کے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں، بشری انصاری کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں ہیکر اسما عباس کا نام لے کر ابراہیم نامی شخص سے دس لاکھ روپے ادھار کے طور پر مانگ رہا ہے۔اسما عباس نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ میرے نمبر سے بہت سے لوگوں کو پیغامات بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔




