میامی (سپورٹس نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کی بہن ایک سنگین ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے باعث انہیں اپنی آئندہ ماہ ہونے والی شادی ملتوی کرنا پڑ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ امریکا کے شہر میامی میں پیش آیا، جہاں ماریا سول میسی گاڑی چلاتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھیں اور گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔ارجنٹائن کے معروف صحافی اور میزبان اینخل ڈی بریتو نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ۔




