لاہور (بیوروچیف) مہنگائی کا راج برقرارہے جس سے شہری شدیدپریشانی کاشکار ہیں۔ آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں، پھل، دودھ مہنگے فروخت ہو رہے ہیں، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100روپے میں فروخت ہونے لگاہے۔درجہ اول کوکنگ آئل اورگھی 615 روپے لٹر تک پہنچ گیا،چاول کی فی کلو قیمت 450 روپے تک جا پہنچی جبکہ 14روپے سرکاری ریٹ والی روٹی 20 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ دودھ 170کے بجائے 210روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے ، اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخوں سے زائد 230 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ سبزی اور ترکاری بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں اوردکاندارمن مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں،اسی طرح 800روپے سرکاری قیمت والا بیف 1500روپے کلو میں فروخت ہورہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مٹن 3ہزار روپے کلو میں فروخت ہونے لگاہے۔




