فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے 26کروڑ عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔ پھلوں ‘ سبزیوں اور روز مرہ استعمال کی اشیائے خورد نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا رکھے ہیں ۔ سبزیوں’ دالو ں اور گوشت کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں فی کلو 100 روپے اضافہ بڑھ چکا ہے حکومت اور پرائس کنٹرول کے ذمہ داراوں کی کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔دوسری جانب گیس ‘ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر رکھا ہے ۔ ایک دن بارہ پیسے پٹرولیم کی قیمتوں کمی جاتی ہے تو دوسرے دن30 سے 40 روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ بارہ پیسے پٹرولیم کی قیمتوں میںکمی کرکے تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم سے بڑا کوئی حاتم طائی کوئی نہیں ہے ۔ عوام سب کی اصلیت جان چکے ہیں اب زیادہ دیر تک تماشہ نہیں چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے نت نئے طوفان غریب اور سفید پوش افراد کو تیزی سے نگل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی سسٹم بلاک ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں کاشتکار ‘ ٹرانسپورٹر اور چھوٹے کاروباری طبقے مزید مشکلات کا شکار ہونگے ۔ پاکستان پہلے ہی مہنگائی’ بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے ۔ روز مرہ استعمال کی بجلی اور گیس کے بل عوام کی قوت سے باہر ہو چکے ہیں ۔ حالیہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے ۔




