جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ صدر سے 2کلو میٹر کے فاصلے پر واقع (اصغر ٹائون) کینال روڈ منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا، شام ڈھلتے ہی نشہ کے عادی افراد چرس ہیروئن شراب آئس لینے مذکورہ ٹائون کا رخ شروع کر دیتے ہیں،نشاندہی کے باوجود پولیس تھانہ صدر مبینہ طور نے آنکھیں بند کر رکھی ہے عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل سہیل اختر سکھیرا نے ضلع بھر کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو واضح احکاماتِ صادر کئے ہیں کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے مگر تھانہ صدر پولیس نے مبینہ طور پر آر پی او فیصل آباد کے احکاماتِ کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے تھانہ صدر سے دو کلو میٹر کے فاصلے سے کینال روڈ پر واقع(اصغر ٹائون) میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور چرس،شراب، پیروین،آئس کی مبینہ طور پر خرید و فروخت جاری ہے مذکورہ ٹائون میں شام ڈھلتے ہی نشے کے عادی افراد کی قطاریں لگ جاتی ہے۔




