افغانستان بدستور دہشت گردی اور منشیات کا گڑھ

اسلام آباد(بیورو چیف)روس نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ افغانستان اب بھی عالمی دہشتگردی اور سرحد پار منشیات اسمگلنگ کا اہم مرکز بنا ہوا ہے، جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے یہ خدشات ایس سی او سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریز کے 21ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت 20 سے زائد شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 ہزار سے 23 ہزار دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔ان کے بقول طالبان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے باوجود خطے کو لاحق سکیورٹی خطرات بدستور برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں