افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈز کے اجراء کا بڑا سکینڈل بے نقاب

کوہاٹ (نامہ نگار)قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈز کے اجراء کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ہے۔ مقامی پولیس نے27 افراد کو نامزد کرتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔نامزد ملزمان میں محکمہ ریونیو کے 5پٹواری، نادرا کے 2 اہلکار، 4 ویلج کونسل سیکرٹریز اور 16 مقامی مشران (ملکان) شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں سٹی پولیس اسٹیشن پاراچنار میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ بعض نامزد ملزمان نے مقامی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی ہے جبکہ تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کتنے افغان شہریوں کو جعلی شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں