افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے ہماری جراتمند افواج بالخصوص فضایہ کے شاہینوں نے دشمن کے ٹھکانوں پر جھپٹ کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا اور اقوام عالم میں اپنی برتری ثابت کر دی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد ضروری ہے کہ من حیث القوم اپنی یہ انفرادی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر معاشی و اقتصادی محاز پر بھی کامیابیاں حاصل کرنا ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کی سمت درست کر دی ہے اور مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں