فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد آصف نے تھانہ ڈجکوٹ کے اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم بشارت علی کو 7سال قید 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 20دسمبر2023کو ڈجکوٹ کے علاقہ276ر۔ب کے رہائشی اشفاق کے بیٹے ساجد نے ملزمان کی لڑکی کو بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ۔ جس کا ملزمان کو رنج تھا تو ملزمان نے بشارت علی وغیرہ نے فائرنگ کر کے ساجد کے بھائی راشد علی کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم بشارت علی کو قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




