صفدرآباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمابیرسٹر مجتبیٰ جمال نے گزشتہ روز لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اکبر خان سے ملاقات کی اور شیخوپورہ میں گرین الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے بارے میں گفتگو کی ۔بیرسٹر مجتبیٰ جمال نے وزیر ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ گرین بسوں کو جلد از جلد شروع کرنیکی ضرورت ہے تا کہ عوام تک حکومتی کوششوں کے ثمرات پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ گرین الیکٹرک بسوں کو شیخوپورہ سے صفدرآباد براستہ خانقاہ ڈوگراں چلایا جائے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے یقین دلایا کہ صفدرآباد سٹی کا نام سرکاری لسٹ میںموجود ہے اور حکومت صفدر آباد کے عوام کو نہیں بھولے گی۔




