امام حسین کی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے رفقا کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتاہے۔ سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلامی و ریاستی اصولوں کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ حق کیساتھ کھڑے ہونیوالوں کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک مرکزی کوارڈینیٹر (پولییٹکل ونگ)و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے مرزا وقاص احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل ذکر امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں