امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل ہر وقت فعال رکھے جائیں،کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو چیف) کمشنر ساہیوال ڈویژ ن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ مون سون بارشو ں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے مکمل تیاری اور ہمہ وقت الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے درکار تمام وسائل ہر وقت فعال اور دستیاب رکھے جائیں ۔ کمشنر آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خالد عبداللہ نے مون سون سیزن کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، ایمرجنسی رسپانس پلان، دستیاب مشینری، ریسکیو آلات، کشتیوں، تربیت یافتہ عملے اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیو ں کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ تمام حفاظتی اور پیشگی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں