امریکہ، اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکہ واسرائیل پوری دنیا کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ایران پر دوبارہ حملے اسکا واضح ثبوت ہیں۔ امریکہ نے شہر ی آبادیوں اورہسپتالوں پر حملے کرکے ثا بت کردیا کہ وہ اپنی بدمعاشی برقراررکھنے کے لئے کسی معاہدے کا پابند نہیں امریکی غرورخاک میں ملنے تک دنیا میں ”امن” نہیں آ سکتا۔ جنگ بند ی معاہدے کے باوجود ایران پر امریکی حملے دنیا کی بدترین مثال ہے ۔امریکہ نے ثابت کر دیا کہ وہ طاقت کے نشے میں کسی بین الاقوا می اصولوں واخلاقی معاہد ے کو کوئی حیثیت نہیں دیتا۔ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم پوری دنیا نے کیا کیونکہ اس معاہدے کو پوری دنیا اوربلخصوص خطے کے امن کیلئے خوش آئند سمجھا جارہا تھا۔ لیکن امریکہ بدمعاش نے اپنی کاروائیوں کے ذریعے دنیاکو بتا دیا ہے کہ اسے دنیا نہیں فقط اپنا واسرائیلی مفاد پسند ہے۔ مہذب دنیا کو امریکہ کی اس بدمعاشی کے خلاف کھل کر ایران کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور امریکہ کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے کے لئے اپنا سیاسی سفارتی اخلاقی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پوری دنیا اس جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں