واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عارضی ملازمت کا ایچ ون بی ویزا لینے میں بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کر دیے۔امریکی ٹی وی کے مطاق 2015 سے اب تک عارضی ملازمت کے 70لاکھ ایچ ون بی ویزا پراسس کیلئے70 فیصد بھارتی شہریوں نے درخواستیں دیںرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے ویزا کی درخواست دینے والے90فیصد افراد جعلی دستاویز کے حامل یا نا اہل تھے، بھارتی شہریوں کا یہ عمل پوری دنیا میں انڈیا کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا ہے۔




