فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے سینئر رہنمائوں کے وفد کے ہمراہ فیصل آباد میں بطور CPO تعینات ہونیوالے تنویر حسین سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیںفیصل آباد میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باددی اور مسائل کے حل اور انکی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے شہر کے تاجروںکی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا CPO تنویر حسین نے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اورانکی قیادت میں ملاقات کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ شہریوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی ،امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیںگے تاہم جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے تاجروں اور پولیس کو مل کرٹیم ورک کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی ملاقات کرنے والے وفد میںجنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمدڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل،چیئرمین ینگ ٹریڈرز میاں بلال لیاقت ،جنرل سیکرٹری ملک عباس اشرف، فنانس سیکرٹری اعجاز احمد چوہدری، چوہدری لطیف سیال اور دیگر شامل تھے ۔




