زہریلی سپاری کھانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زہریلی سپاری کھانے سے 28سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 227ر۔ب کے رہائشی 28سالہ زوہیب ولد لیاقت نے زہریلی سپاری کھانے سے حالت غیر ہو گئی ، اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں