امیتابھ بچن اور ریکھا کا کوئی افیئر نہیں تھا’ فیصل رحمان

لاہور (شوبز نیوز) اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کا کوئی معاشقہ نہیں تھا یہ محض افواہیں تھیں۔فیصل رحمان باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیجیٹل کری ایٹر بھی ہیں جو فلموں اور ڈراموں میں اپنے کئی مقبول کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا اور بطور فلم اسٹار شہرت حاصل کی۔مداحوں نے خاص طور پر بابرہ شریف کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ہے وہ کامیاب ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں فیصل رحمان سکون ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکاروں ریکھا اور امیتابھ بچن کے معاشقے کی حقیقت پر بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم اسٹار بابرہ شریف کے ساتھ آپ کے معاشقے کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ جواب میں فیصل رحمان نے جواب دیا کہ اکٹھے کام کرنے والے اداکاروں کے درمیان معاشقوں کی خبریں اکثر بے بنیاد ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں