کراچی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکار گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ کومل رانی نے مبینہ افیئر پر تنقید کا نشانہ بنانے والی نامور شخصیات کو سخت وارننگ دے دی۔کومل رانی کی وارننگ دیویا کھوسلہ کمار اور کشمیرا شاہ دونوں کی جانب سے لال باغچہ راجہ میں ان کی اور گووندا کی مشترکہ حاضری کے بعد سنیتا آہوجا کی کھلے عام حمایت کے بعد سامنے آئی۔انہوں نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں، میں نے دیکھا کہ کچھ مشہور شخصیات گووندا اور میری ذاتی زندگی اور ہمارے کردار پر کھلے عام تبصرے کر رہی ہیں، میں نے ان افراد کو اس سے پہلے کبھی کسی سنجیدہ مسئلے پر اتنی مضبوطی سے اپنی رائے کا اظہار آتے نہیں دیکھا، تو ہماری ذاتی زندگی اچانک ایسا عوامی تماشا کیسے بن گئی کہ ہر کوئی اس پر تبصرہ کرنے کا حقدار محسوس کرتا ہے؟




