راکھی ساونت نے کومل رانی کو پتی چور قرار دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی میڈیا پرسنالٹی، اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر گووندا، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور ان کی فلم روپا کی شریک اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے درمیان جاری تنازع پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں جب کومل کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، تو راکھی نے ان پر شدید تنقید کی اور گووندا کی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر ان سے بھی سوالات کیے۔ پاپا رازیز سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ وہ گووندا سے خوش نہیں ہیں اور کہا کہ گووندا جی، پورا ملک آپ سے ناراض ہے۔راکھی کا رخ جلد ہی کومل کی طرف ہو گیا، جن کا نام گووندا کی ذاتی زندگی سے جڑی افواہوں میں بار بار سامنے آ رہا ہے۔ ان پر طنز کرتے ہوئے راکھی نے پوچھا کہ یہ کومل کون ہے؟ کومل ان کے اور دیگر مشہور شخصیات کے بارے میں باتیں کر رہی ہیں۔ چیچی بھیا نے اس کو یہ پر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں