امیتابھ کو پہلی بار دیکھا تو خطرہ محسوس کیا تھا’ جیا بچن

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیا بچن نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے تعلقات کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جب میں نے پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کو دیکھا تو مجھے خطرہ محسوس ہوا تھا۔جیا بچن اور امیتابھ بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی اور دونوں کو ازدواجی زندگی گزارتے 5 دہائیوں سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔ جیا بچن کے مطابق امیتابھ ابتدائی دنوں میں کم گو اور حد سے زیادہ حساس طبیعت کے مالک تھے، جس کے باعث انہیں سمجھنا آسان نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں