کراچی (بیوروچیف) پاکستان کے نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کی اپنے والد کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد والد کے ساتھ ان کی ایک خوبصورت ملاقات کی ویڈیو میں ثمر جعفری کے والد اپنے بیٹے سے محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں، ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو اور پھر فوری بیٹے کو گلے لگا لیتے ہیں۔




