انتظامیہ گرانفروشوں پر قابو پانے کیلئے انتظامات کرے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی113کے امیرچوہدری سلیم گجر جنرل سیکرٹری محمدبلال انور،میاں اجمل حسین بدر نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سیلاب نے ملکی معیشت کو 500ارب روپے کا نقصان پہچایا ہے۔لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں برباد ہونے سے حالات مزید سنگین ہو جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے محض ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دینا کافی نہیں بلکہ کاشتکاروں اور عوام کو پہنچنے والے نقصان کا ٹھیک تخمینہ لگاکر ان کی مدد کی جائے۔لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی معیشت 35 سال پیچھے چلی گئی ہے جبکہ دوسری جانب عوام بے تحاشا ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔25کروڑ کی آباد میں مٹھی بھر لوگ ٹیکس د یتے ہیں، اشرافیہ، بڑے سرمایہ دار اور جاگیر د ا ر سسٹم میں شامل ہونے کو تیار نہیں۔ نجکاری کے نام پر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہونا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں