قاہرہ (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی نے رفح بارڈر کراسنگ پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کا مشاہدہ کیا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس اہم دورے کا مقصد بین الاقوامی امداد کی ترسیل کی نگرانی کرنا اور فلسطینی علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جاری انسانی بحران کو اجاگر کرنا ہے۔




