فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی 3-2-1 کے الیکشن 18 جنوری بروز اتوار کو ہوں گے’ چیف الیکشن کمشنر شیخ افضل عبدالرحیم نے اپنے معاون’ شیخ محمد الیاس کے ہمراہ الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا’ چیف الیکشن کمشنر شیخ افضل عبدالرحیم کے مطابق جو پارٹی یا گروپ الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے وہ10 جنوری بروز ہفتہ تک درخواست دیکر اپنے پینل کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے’ 11 جنوری بروز اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے’ 12 جنوری بروز سوموار کو اعتراضات سننے کے بعد حتمی لسٹ آویزاں کر دی جائے گی’ 18 جنوری بروز اتوار کو انشاء اللہ مارکیٹ کی نئی کابینہ کیلئے چنائو ہو گا’چیف الیکشن کمشنر شیخ افضل عبدالرحیم نے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ڈویژنل کمشنر’ ڈپٹی کمشنر’ آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے انجمن تاجران حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی 3-2-1 کے الیکشن کو سنجیدہ لینے کی اپیل کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے پر سکیورٹی کے انتظامات کرنے کیلئے ہم سٹی پولیس آفیسر کو درخواست جمع کروا رہے ہیں تاکہ الیکشن پرامن ماحول میں ہو سکے’ اس موقع پر سابق کابینہ کے عہدیدار شیخ ارسلان اسلم اچھی’ شیخ نعیم حبیب’ شیخ فرحان اکرم’ خلیل احمد مانانوالہ’ شیخ وحید ملتانی ‘بائو اکرم’ حامد سبحانی’ خواجہ خرم عباس’ محمد مشتاق’ عبدالعزیز’ امجد سرور’ عبدالشکور’ شیخ ظہور احمد’ محمد ابوبکر’ ایم صغیر’ سجاد حسین’ مسعود سلیم’ غلام مرتضی’ محمد عباس’ جاوید خاں’ محمد یٰسین’ عباس فرید’ عمران علی’ سہیل رشید’ عمر عمران’ بابر علی’ محمد رضوان’ شیخ وقاص کے علاوہ مارکیٹ کے تاجروں اور دکانداروں کی بڑی تعداد موجود تھی’ چیف الیکشن کمشنر شیخ افضل عبدالرحیم نے الیکشن اوپن ہے مارکیٹ کا کوئی بھی تاجر الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے’ انہوں نے مارکیٹ کے دونوں دھڑوں کو دعوت دی کہ آئیں پرامن انداز میں الیکشن کا انعقاد کریں تاکہ مارکیٹ میں کوئی بدمزگی نہ ہونے پائے’ اس موقع پر مارکیٹ کے مسائل زیر بحث آئے جن میں مارکیٹ کی سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا’ چیف الیکشن کمشنر شیخ افضل عبدالرحیم’ معاون’ شیخ محمد الیاس نے مارکیٹ کے دکانداروں پر واضح کر دیا کہ ہم نئے سکیورٹی گارڈ تعینات کر رہے ہیں’ گذشتہ گارڈ فارغ کردیئے جائیں گے’ انہوں نے دکانداروں کو کہا کہ کسی کو چندہ نہیں دینا’ جب تک نئی کابینہ نہیں آ جاتی ہم خود چندہ اکٹھا کریں گے’ اس کے علاوہ مارکیٹ کے جو بھی مسائل پر انہیں فل الفور حل کرایا جائے گا’ اس موقع پر شیخ ارسلان اسلم اچھی’ شیخ نعیم حبیب نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی مکی مدنی گروپ پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں آ رہا ہے ‘ انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی’ انہوں نے مخالف دھڑے سے کہا کہ آئیں الیکشن میں مقابلہ کرتے ہیں’ مارکیٹ کے دکاندار جسے منتخب کریں ہم سب ان کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کریں’ انہوں نے واضح کر دیا کہ کسی کو مارکیٹ میں غیرآئینی کام نہیں کرنے دیں گے اور کسی نے پرامن الیکشن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا




