فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے ہیڈ آفس کینال روڈ پر صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی زیر صدارت ایگزیکٹو باڈی کی اہم میٹنگ، تنظیمی معاملات اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے الیکشن بارے گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور، جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرزملک عباس اشرف، نائب صدر انجمن تاجران چوہدری اشرف گجر، نائب صدر مرزا مظہر صدیق بیگ، فنانس سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد نے خصوصی شرکت کی۔تاجر رہنمائوں نے خواجہ شاہد رزاق سکا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔




