انسانی حقوق کی پامالی کا میڈل امریکا کو ملنا چاہیے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے کہاہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کا میڈل امریکا کو ملنا چاہیے۔ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور نہتے بچوں پر امریکا کے وحشیانہ حملوں سے انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی سامراجی دنیا کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بندرعباس میں اسپتال کے قریب حملہ اور بیمار بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا اور انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کرنا، ایسا جرم ہے جو کسی کے لیے بھی حتی کہ خود امریکا کے اندر رہنے والوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں